144

لیگی رہنما مفتاح اسماعیل کی ضمانت منظور،مگر روزانہ تفتیشی افسر کو کال کرنے کے پابند

اسلام آباد،(بےلاگ نیوز) اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایل این جی کیس میں لیگی رہنما مفتاح اسماعیل کی درخواست ضمانت منظور کر لی،ایک کروڑ روپے کے مچلکے جمع کروانے کا حکم۔

ایل این جی کیس میں زیر حراست مفتاح اسماعیل کی درخواست ضمانت سے متعلق اسلام آباد ہائیکورٹ میں سماعت ہوئی، نیب کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ مفتاح اسماعیل کے بیرون ملک فرار ہونے کا خدشہ ہے، گواہوں کو بھی دھمکی دی جا رہی ہے۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے ریمارکس دیئے کہ مفتاح اسماعیل کو پابند کرتے ہیں کہ رہائی کے بعد روزانہ تفتیشی کو فون کریں گے،عدالت نے مفتاح اسماعیل کی ضمانت منظور کرتے ہوئے رہا کرنے کا حکم دے دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں