255

سی ڈی اےکی ملی بھگت بےنقاب، اسلام آباد کےرہائشی علاقوں میں کاروباری سرگرمیاں اب بھی جاری

اسلام آباد،(بےلاگ نیوز)سی ڈی اے کی غفلت یا پھر مافیاز کے ساتھ ملی بھگت وفاقی حکومت کے رہایشی علاقوں سے کاروباری سرگرمیاں ختم کرانے کے حکومتی دعوےمحض دعوے.عدالتی حکم نامے کے باوجود سی ڈی اے رہایشی علاقوں سے ہاسٹلز ختم نہ کروا سکاشہری آبادی کے بیچ و بیچ چلنے والے ہاسٹلز کا کاروبار پسند و نا پسند کی بنیاد پر جاری ماہانہ رشوت کی بنا پر رہایشی علاقوں میں کئی ہاسٹل تا حال چل رہے ہیں.

سیکٹر جی سکس 2 گلی نمبر 35 میں ماہانہ رشوت کی بنیاد پرتاحال ہاسٹل چل رہا ہے،گلی نمبر 35 ہاؤس نمبر 5 میں اسلام آباد ہاسٹل کے نام سے امجد نامی شخص سی ڈی اے ملازمین کی ملی بھگت سے ہاسٹل چلا رہا ہے.

سی ڈی اے اہلکاروں کے مطابق انتظامیہ کیجانب سے کوئی چھوٹ نہیں جے یو آئی ف کے دھرنے کے باعث ضلعی انتظامیہ نے آپریشنز معطل کر رکھے تھے۔

 یاد رہے ڈیڈھ سال قبل جی سیکس 2 گلی نمبر 35 میں ہاؤس نمبر 12  ہاسٹل کوسیل کیا گیا تھا جو تا حال سیل ہے۔ جبکہ ہاؤس نمبر 5 کا ہاسٹل سیل ہونے کے بعد کچھ ہی دنوں میں کھل گیا ۔

اسلام آباد کے رہائشی علاقوں  میں  کئی مقامات پرکاروباری سرگرمیاں ابھی بھی چل رہی ہیں۔ان مقامات پرہاسٹلزکاقیام زوروشورسےچل  رہاہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں