194

نارووال سپورٹس سٹی پراجیکٹ کیس،لیگی رہنما احسن اقبال گرفتار

اسلام آباد،(بےلاگ نیوز) نیب کی ایک اور بڑی گرفتاری، نارووال سپورٹس سٹی پراجیکٹ میں بے ضابطگیوں کے الزام میں لیگی رہنما احسن اقبال کو گرفتار کر لیاگیا۔ انھیں آج تحقیقات کے لیے طلب کیا گیا تھا۔

ذرائع بےلاگ نیوزکیمطابق احسن اقبال کے طبی معائنے کیلئے ڈاکٹرز کی ٹیم کو طلب کر لیا ہے۔ انھیں بروز منگل مورخہ 24 دسمبر کو ریمانڈ کیلئے عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

احسن اقبال نے گرفتاری سے قبل میڈیا ٹاک کرتے ہوئے کہاکہ  ناکام حکومت پر اٹھنے والی ہر آواز خاموش کرائی جا رہی ہے، ہم دھمکیوں سے ڈرنے والے نہیں ہیں۔

گزشتہ روز احسن اقبال کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ نیب کے بلوانے پر ضرور جائیں گے۔ سپورٹس سٹی منصوبہ میں کوئی کرپشن نہیں کی۔ میرا اس منصوبہ کے تعمیراتی کام سے کوئی تعلق نہیں، کرپشن کے بے بنیاد الزامات سے کردار کشی کی جا رہی ہے۔


اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں