215

احسن اقبال کو بارہا پیچھے ہٹنے اور نہ بولنے کا کہا جاتا رہا: ن لیگ کا ردعمل

اسلام آباد( بے لاگ نیوز)اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ احسن اقبال نوازشریف کے ساتھی اور مسلم لیگ (ن) کے جنرل سیکریٹری ہیں، انہیں بار بار پیغامات جاتے رہے کہ نہ بولیں اور پیچھے ہٹ جائیں لیکن وہ ڈٹے رہے۔

انہوں نے کہا کہ جتنے لوگوں کو گرفتار کرنا ہے کرلیں، دھمکیاں دے دیں لیکن ن لیگ کے کارکن ڈٹ کر کھڑے ہیں، احسن اقبال نے مرے ہوئے منصوبے کو زندہ کیا، ان کی 3 دن پہلے سرجری ہوئی تھی۔

مریم کا کہنا تھا کہ جنہوں نے سیاسی انتقام کے لیے اداروں کو استعمال کیا وہ آج نشان عبرت ہیں، ہم نااہلوں کو نااہل کہیں گے اور نالائقوں کو نالائق کہیں گے، یہ ملک کسی اناڑی کے حوالے نہیں کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں