225

ہنرمند پاکستانیوں کی جاپان میں کام کرنے کی راہ ہموار

بیرون ملک کام کرنے کے خواہش مندحضرات کیلئےاچھی خبر،جاپان اور پاکستان کے مابین پہلی بار ہنرمند افرادی قوت کے حصول کی مفاہمتی یادداشت پر دستخط۔

پاکستانی جاپان میں 14 مختلف شعبوں میں کام کر سکیں گے،جاپان میں کام کرنے کے خواہشمند پاکستانیوں کے لیے سکیللڈ ویزہ کیٹگری  متعارف کروانے کا فیصلہ بھی کیا گیا،اسکلڈ ویزہ کے حصول کے لیے بنیادی جاپانی زبان کا علم لازمی  ہوگا۔

یاداشت کے متن میں کہا گیا ہےکہ جاپانی زبان کے تین سے چھ ماہ دورانیہ کے کورسز کروائے جائیں گے،جاپان پاکستان میں لینگویج یونیورسٹی کے ساتھ ایک نیٹ ورک تیار کرے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں