219

آزاد کشمیر کےعلاقے باغ میں دہرے قتل کی واردات

آزاد کشمیر کےعلاقے باغ میں دہرے قتل کی واردات ، رشتے سے انکار پر دن دیہاڑے نوجوان نے ماں بیٹی کو قتل کر دیا، باغ پولیس نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا

باغ(بے لاگ نیوز)تفصیلات کے مطابق باغ آزاد کشمیر کے نواحی علاقے شجاع آباد میں رشتے کے تنازع پرماں بیٹی کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا کوثر نامی  نوجوان  نے  سہ پہرماں بیٹی پراس  وقت فائیرنگ کی جب وہ پڑوس مین کسی تعزیت  سے واپس آرہیں تھیں۔لڑکی کی عمر 24 سال بتاءی جا رہی ہے

 پولیس ذرائع کے مطابق  ملزم  کوثر  نے قتل کی واردات کے بعد فرار ہونے کی کوشش کی لیکن باغ پولیس نے برقوت کاروائی کرتے ہوئے ملزم کو نواحی علاقے کوٹھیاں سے گرفتار کر لیا،دوران حراست ملزم  نے اعتراف جرم کر لیا جبکہ  قتل ہونے والی ماں بیٹی کی  لاشوں کو پوسٹ مارٹم  کے لیے ڈی ایچ کیو اسپتال باغ منتقل کر دیا گیاہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں