129

2019 کا آخری سورج گرہن پاکستان میں کب دیکھاجائےگا؟

رواں برس کے 2 سورج گرہن پاکستان میں نہیں دیکھے گئے لیکن تیسرا سورج گرہن پاکستان میں دیکھا جا سکے گا۔

سال کا پہلا جزوی سورج گرہن 6 جنوری کو ہوا تھا جو پاکستان میں نہیں دیکھا گیا تھا جب کہ 2 اور 3 جولائی کی درمیانی شب سورج کو مکمل گرہن لگا تھا لیکن یہ بھی پاکستان میں نہیں دیکھا گیا تھا۔ 26 دسمبر 2019 کوتیسرا سورج گرہن ہوگا جسے پاکستان میں دیکھا جا سکے گا۔

پاکستان میٹرو لوجیکل ڈیپارٹمنٹ کیمطابق یہ سورج گرہن پاکستان میں 20 سال پہلےجزوی طور پر دیکھا گیا تھا،سورج گرہن صبح 7 بجے سے نظر آئے گا جو دوپہر 1 بجے ختم ہوجائے گا جسے کراچی، اسلام آباد، لاہور، کوئٹہ اور اسلام آباد سے لے کر گلگت تک دیکھا جا سکے گا۔

کراچی میں سورج گرہن صبح 7 بج کر 34 منٹ پر شروع ہوگا اور اسے 8 بج کر 58 منٹ پر واضح دیکھا جا سکے گا۔ شہر قائد میں سورج گرہن کا دورانیہ 2 گھنٹے اور 32 منٹ پر مشتمل ہوگا اور  یہ صبح 10 بج کر 19 منٹ پر ختم ہوجائے گا۔

اس سورج گرہن کو ’رنگ آف فائر‘ کا نام دیا گیا ہے کیوں کہ سورج کو جب گرہن لگے گا تویہ مکمل طور پر چاند کی وجہ سے ڈھک چکا ہوگا اور گرہن کی وجہ سے صرف سورج کے کنارے ہی نظر آئیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں