184

پاکستان پیپلزپارٹی کو لیاقت باغ میں جلسے کی اجازت نہ مل سکی

راولپنڈی،(بےلاگ نیوز) ضلعی انتظامیہ نےشہیدمحترمہ بینظیر بھٹو کی برسی پر پیپلز پارٹی کو لیاقت باغ میں جلسے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا۔

راولپنڈی ضلعی انتظامیہ نے ممکنہ سیکیورٹی خطرات کے پیش نظر پیپلز پارٹی کو جلسے کی اجازت نہیں دی۔ پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے لیاقت باغ میں جلسے کو سیکورٹی تھریٹ قراردے دیا ہے۔

حساس اداروں کی رپورٹ کو مدنظر رکھتے ہوئے جلسے کی اجازت نہیں دی گئی۔ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ سیکورٹی تھریٹس ہیں،رسک نہیں لے سکتے۔
 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں