270

بھارت میں زبردستی لوگوں کو ہندو کیا جارہا ہے،مشال ملک

اسلام آباد(بےلاگ نیوز)نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں کرسمس اور قائد اعظم کی سالگرہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئےحریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشال ملک نے کہا کہ مسیح برادری  کشمیرایشو پربھرپورطورپر ساتھ دیتے ہیں

ان کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں انسسانی حقوق کی پامالی کا سلسلہ تاحال جاری ہے،مسلمانوں کے ساتھ ساتھ دیگر اقلیتوں پرزمین تنگ کردی گئی ہےاورظلم کےپہاڑ توڑے جارہےہیں، ہندوستان میں مودی نے منہ کی کھائی ہے انہیں شکست ہورہی ہے۔

مشال ملک نےمسیح برادری کوکرسمس کی مبارکباد پیش کرتےہوئے کہا کہ پاکستان کے جھنڈے کی خوبصورت آپ لوگوں کے ساتھ ہے،پاکستان میں سب نے بھائی چارے سے رہنا ہے ہم ظلم کے خلاف کھڑے ہوئے ہیں اوروہ وقت ضرور آئے گا جب ہم کرسمس مقبوضہ کشمیر میں منائیں گے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں