176

مریم نواز کے لیے بری خبر

اسلام آباد( بے لاگ نیوز)وفاقی کابینہ نے مسلم لیگ ن کی نائب صدر اور نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) سے نہ نکالنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ  فیصلہ وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ میں  کیا گیا جس میں کابینہ کی اپنی ذیلی کمیٹی برائے ای سی ایل کی مریم نواز کو بیرون ملک جانے کی اجازت نہ دینے کی  سفارشات منظور کر لی گئیں۔

ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ کا کہنا ہے کہ مریم نواز  اگر کسی دوسرے فورم سے رجوع کرناچاہیں تو کوئی اعتراض نہیں ہے۔

یاد رہے کہ دو روز قبل کابینہ کی ذيلی کمیٹی نے اپنی سفارشات تیار کی تھیں اور مؤقف اختیار کیا تھا کہ مریم نواز کا ٹرائل ہو رہا ہے، وہ مشروط ضمانت پر ہیں لہٰذا ان کا نام ای سی ایل سے نہیں نکالا جاسکتا۔

مریم نواز نے اپنا نام ای سی ایل سے نکالنے کے لیے لاہور ہائیکورٹ میں ایک درخواست کی تھی  جس پر 9 دسمبر کو  عدالت عالیہ نے وفاقی حکومت کو 7 روز میں فیصلہ کرنے کا حکم دیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں