195

منشیات سمگلنگ کیس،رہنما مسلم لیگ ن رانا ثنااللہ کی ضمانت منظور

لاہور،(بےلاگ نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے منشیات سمگلنگ کیس میں رانا ثنااللہ کی ضمانت منظور کرلی۔ عدالت نے لیگی رہنما کو 10، 10 لاکھ کے مچلکوں کے عوض رہا کرنے کا حکم دے دیا۔ جسٹس چودھری مشتاق نے محفوظ فیصلہ سنایا۔

رانا ثنا اللہ 15 جولائی کو گرفتار ہوئے اور 16 جولائی کو اے این ایف نے انہیں ضلع کچہری میں جوڈیشل مجسٹریٹ کے سامنے پیش کیا۔ اے این ایف نے لیگی رہنما کی پہلی پیشی پر ہی جوڈیشل ریمانڈ کی استدعا کی جس پر عدالت نے 16 جولائی کو رانا ثنا اللہ کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیاتھا۔

رانا ثنا اللہ کے خلاف اے این ایف حکام نے 23 جولائی کو ٹرائل کورٹ میں چالان جمع کرایا، 9 نومبر کو رانا ثناء اللہ کی ضمانت کی درخواست لاہور کی ٹرائل کورٹ نے مسترد کی، 3 اکتوبر کو لاہور ہائیکورٹ میں ضمانت کی درخواست دائر کی گئی جو 4 اکتوبر کو واپس لے لی گئی

 دسمبر کے پہلے ہفتے میں دوبارہ درخواست ضمانت دائر کی گئی جس پر 23 دسمبر کو دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کیا گیاتھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں