158

سابق وزیراعظم شاہدخاقان عباسی کی طبیعت خراب

راولپنڈی،(بےلاگ نیوز) ایل این جی کیس میں زیرحراست شاہد خاقان عباسی کی اڈیالہ جیل میں طبعیت خراب،لیگی رہنما کو ہسپتال منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جہاں ان کی ہرنیا کی سرجری کی جائے گی۔

شاہد خاقان عباسی کو آج ہسپتال منتقل کئے جانے کا امکان ہے، شاہد خاقان کے ڈاکٹروں نے جیل حکام کو مراسلہ ارسال کر دیا جس کے مطابق شاہد خاقان کا ہرنیا کا آپریشن ہوگا۔

ڈاکٹرز کی سفارش پرشاہدخاقان عباسی کو ہسپتال داخل کیا جائیگا،انہیں آج کسی بھی وقت ہسپتال منتقل کیا جا سکتا ہے۔
 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں