206

اپوزیشن کی رہبر کمیٹی کا اجلاس طلب

اپوزیشن کی رہبر کمیٹی کا اجلاس طلب کرلیا گیا۔ اجلاس 28 دسمبر کو اسلام آباد میں ہوگا،، کنوینئیر اکرم درانی اجلاس کی صدارت کریں گے۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں اپوزیشن اراکین کی گرفتاریوں سے متعلق مشاورت ہوگی جبکہ نیب کیجانب سے اپوزیشن اراکین کی گرفتاریاں پر بات چیت ہوگی۔ رہبر کمیٹی کے اجلاس میں آرمی چیف کی ملازمت کی مدت میں توسیع اور پرویز مشرف کے خلاف عدالتی فیصلے پر بھی بات چیت ہوگی۔

تمام اپوزیشن ممبرز اجلاس میں اپنی اپنی پارٹی کا مؤقف پیش کریں گے۔ اجلاس میں کی گئی مشاورت سے اپنے اپنے قائدین کو اعتماد میں لیا جائے گا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں