175

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹوکی دھمکی پر نیب کاردعمل

اسلام آباد:(بےلاگ نیوز)نیب کیجانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی طرف سے نیب کو دھمکی اور نازیبا الفاظ قانونی عمل سے نہیں روک سکتے

نیب اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری طلبی کے باوجود پیش نہ ہوئے اور 15 جنوری تک مہلت مانگ لی ہے۔ انہوں نے نیب کو خط لکھ کر 15 جنوری کے بعد پیش ہونے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری کا بیان نیب کو لکھے گئے خط کے برخلاف ہے۔ نیب بدعنوانی کے خاتمے کے لیے قانون کے مطابق کام کرنے والا ادارہ ہے۔ نیب تحقیقات کے لیے متعلقہ شخص کا بیان لینے پر یقین رکھتا ہے۔

نیب اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ نیب قانون کے مطابق بیان لینے پر یقین رکھتا ہے اور متعلقہ شخص کو قانونی حق سے محروم نہیں کرتا بلکہ انصاف کے تمام تقاضے پورے کرنے پر یقین رکھتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں