335

اکیس دسمبر کو بہار کہو سے اغواء ہونے والےآزادکشمیرکے چار سالہ بچے کی نعش برآمد ہو گئی

اغوا ہونے والے 4سالہ بچے کی ڈیڈ باڈی

اسلام آباد(ویب ڈیسک ) تھانہ بھارہ کہو کے علاقہ سے اغوا ہونے والے 4سالہ بچے کی ڈیڈ باڈی برآمد-اسلام آبد پولیس کے مطابق چار سالہ عمر کو چار روز پہلے اس کے گھر کے باہر سے اغوا کیا گیا تھا-اغوا کے متعلق مقدمہ تھانہ بھارہ کہو میں درج کیا گیا تھا-ڈی آئی جی آپریشنز نے

بچے کی بازیابی کے لئے ایس پی سٹی کی زیرنگرانی پانچ ٹیمیں تشکیل دی تھیں-پولیس ٹیموں نے اغوا میں ملوث دو ملزمان حمزہ اور آفتاب کو گرفتار کیا تھا-ملزمان نے تفتیش کے دوران انکشاف کیا کہ انہوں نے بچے کو ایک گھر میں رکھا ہوا تھا-

ایف آئی آر

پولیس ٹیمیں اس گھر میں گئیں تو بچے کی ڈیڈ باڈی برآمد ہوئی-بچے کو اس کے والد کے سگے کزن حمزہ نے اپنے دوستوں کے ہمراہ تاوان کی خاطر اغوا کیا تھا-مفرور ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں-

تاوان کے متعلق پولیس کو کسی قسم کی اطلاع نہیں تھی-پولیس کے سینیر افسران موقع پر پہنچ گیے ہیں-قانونی کارروائی کے بعد بچے کی ڈیڈ باڈی کو ہسپتال منتقل کیا جائے گا-یاد رہے بچے کا تعلق آزادکشمیر کے ضلع حویلی سے تھا-

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں