254

آٹھ سالہ ریان نے یوٹیوب کمائی میں بڑے بڑوں کو پیچھے چھوڑدیا

اسلام آباد(ویب ڈیسک)آج کل یوٹیوب پر اپنی ویڈیوز شیئر کرنا اور ان ویڈیوز سے پیسے کمانا عام ہو گیا ہے،ویڈیو شیئرنگ کی دنیا میں اب بچوں نے بڑوں کو بھی پیچھے چھوڑدیا۔

عمر آٹھ سال اورسالانہ کمائی چار کھرب روپے،جی ہاں امریکا سے تعلق رکھنے والا ننھا ریان  نا صرف یوٹیوب اسٹار  بن چکا ہے بلکہ اس ایک سال میں اپنے یوٹیوب چینل سے 26 ملین ڈالرز کما کریوٹیوب شخصیات کی فہرست میں پہلے نمبرپرآگیا ہے۔

فوربس کیجانب سے2019میں یوٹیوب پرسب سے زیادہ کمائی کرنےوالے 10 افراد کی فہرست جاری کردی،فہرست میں پہلا نمبر ریان کا ہے جب کہ دوسرے نمبر پر ڈیوڈ پرفیکٹ ہیں جن کی کمائی 20 ملین ڈالرز اور تیسرے نمبر پر نیسٹیا ہیں جنہوں نے 18 ملین ڈالرز کمائے ہیں۔

ننھے یو ٹیوب اسٹار کے سبسکرائبرز کی تعداد 2 کروڑ  29 لاکھ ڈالرز ہے جب کہ گزشتہ برس ریان اپنے یوٹیوب چینل سے 2 کروڑ 20 لاکھ ڈالرز کمائے تھے۔ ریان نے سال 2017 میں یوٹیوب سے  ایک کروڑ 10 لاکھ ڈالرز کمائے تھے۔

8سالہ ریان نے اپنے والدین کی مدد سے 4 سال کی عمر سے اپنے یوٹیوب چینل کا آغاز کیا جس میں وہ مختلف کھلونوں کے بارے میں اپنا تجزیہ دیتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں