174

سنگین غداری کیس،خصوصی عدالت کے فیصلےسےملک میں انتشاراور بحران کی کیفیت پیداہوئی

اسلام آباد،(بےلاگ نیوز)سپریم کورٹ میں سنگین غداری کیس کا فیصلہ  سنانے والی خصوصی عدالت کی تشکیل کو قانون کے متصادم قرار دینے کےلیے درخواست دائر،درخواست میں موقف اختیار کیاگیا ہے کہ خصوصی عدالت کے فیصلے سے ملک میں انتشار اور بحران کی کیفیت پیدا ہوئی

درخواست سماجی کارکن اقبال کاظمی نے دائر کی۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ خصوصی عدالت کے دائرہ اختیارکا آئین و قانون کے تحت جائزہ لیا جائے۔خصوصی عدالت کے پاس آرٹیکل 6 کیخلاف کارروائی کا اختیار نہیں۔

درخواست میں موقف اپنایا گیا ہےکہ انسانی لاش کوچوراہے پر گھسیٹنا توہین میت ہے،فیصلے سے عدلیہ کا وقار مجروح ہواہے اوراداروں میں ٹکرائو کا تاثر پھیل رہا ہے،عوام عدم تحفظ کا شکار ہیں۔

درخواست میں وفاق وزارت قانون اور وزارت داخلہ کو فریق بنایا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں