239

انٹرنیٹ پر امریکی بالادستی کے خاتمے کا آغاز

روس کی وزارت مواصلات نے دنیا میں استعمال ہونے والے انٹرنیٹ سے الگ انٹرنیٹ کے کامیاب تجربے کا دعویٰ کیا ہے۔

۔تفصیلات کے مطبابق روس نے الگ انٹرنیٹ کے کامیاب تجربے کا دعوی کر دیا،یاد رہے کہ روس نے نومبر میں ایک قانون منظور کیا تھا جس کا مقصد بیرونی ممالک سے آنے والی انٹرنیٹ ٹریفک کو روس میں دیکھنے سے روکنا تھا۔بعد ازاں اس قانون کے تحت ملک کے اندر انٹرنیٹ سروسز کو ممکنہ سائبر حملوں سے بچانے کے لیے اپنے انٹرنیٹ سسٹم کی فعالیت کے حوالے سے تجربے بھی کیے گئے تھے۔

روس کے  ڈپٹی منسٹر مواصلات ایلکس سوکولو نے خبر رساں ادارے اے ایف کو بتایا کہ ’اس ٹیسٹ کا مقصد روس میں انٹرنیٹ سروسز کو کسی ناگہانی صورتحال میں بحال رکھنا ہے‘۔انہوں نے کہا کہ ہمارا کام اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ انٹرنیٹ سروسز بحال رہیں اور اس ٹیسٹ کا مقصد بھی یہی ہے۔

نومبر2019 میں منظور کیے گئے قانون کے تحت انٹرنیٹ مہیا کرنے والی کمپنی کو ڈیٹا ٹریفک کو سنٹرلائزڈ کرنے کے لیے حکومت کی طرف سے دیے گئے آلات استعمال کرنے ہوں گے۔قانون منظور ہونے کے بعد روسی صدر نے اپنی پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ ’حکومت انٹرنیٹ بند نہیں کرنے جا رہی، بلکہ آزاد اور خودمختار انٹرنیٹ میں بہت فرق ہے۔‘سال 2019 کے آغاز میں حکومت نے اعلان کیا تھا کہ روس دنیا سے الگ انٹرنیٹ کی خاطر اپنے ملکی ڈومین سسٹم کا تجربہ کرنے جا رہا ہے۔

حکام کے مطابق اس پروگرام کا مقصد غیرملکی انٹرنیٹ سروس فراہم کرنے والی کمپنیوں پر انحصار ختم کرنا اور ممکنہ سائبر حملوں سے تحفظ ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں