195

اسلام آباد ہائیکورٹ،ابرارالحق کی چیئرمین ہلال احمرتعیناتی درست قرار

اسلام آباد،(بےلاگ نیوز) اسلام آباد ہائیکورٹ نے ڈاکٹر سعید الہی کی درخواست مسترد کرتے ہوئے ابرار الحق کی چیئرمین ہلال احمر تعیناتی کو درست قرار دے دیا۔

وفاق کیجانب سے ایڈیشنل اٹارنی جنرل طارق کھوکھر عدالت میں پیش ہوئے اور بتایا کہ چیئرمین کی تعیناتی کے رولز میں ترمیم کی گئی ہے،جس پر چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے ریمارکس دیئے کہ یہ تو انتظامی امور ہیں جو وزیراعظم نے چلانے ہوتے ہیں۔

فریقین کے دلائل سننے کے بعد اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے برطرف کیے گئے سابق چیئرمین ہلال احمر پاکستان ڈاکٹر سعید الہی کی جانب سے دائر درخواست پر فیصلہ سنایا۔جسٹس اطہر من اللہ نے ڈاکٹر سعید الٰہی کی درخواست کو ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے خارج کر دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں