144

سابق مشیر خزانہ مفتاح اسماعیل اڈیالہ جیل سے رہا

راولپنڈی،(بےلاگ نیوز)ایل این جی کیس میں گرفتار لیگی رہنما مفتاح اسماعیل کو اڈیالہ جیل سے رہا کر دیا گیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے 23 دسمبر کو ایل این جی کیس میں گرفتارسابق مشیرخزانہ مفتاح اسماعیل کی ضمانت ایک کروڑ روپے کے مچلکوں کے عوض منظور کی تھی۔

مفتاح اسماعیل کی جانب سے ایک کروڑ روپے کے مچلکے جمع کرائے جانے کے بعد احتساب عدالت نے سابق مشیر خزانہ کو ضمانت پر رہا کرنے کی روبکار جاری کی جس کے بعدانہیں اڈیالہ جیل سے رہا کر دیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں