205

محترمہ بےنظیربھٹوشہید کی بارہویں برسی

اسلام آباد،(بےلاگ نیوز)محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کی بارہویں برسی آج منائی جا رہی ہے۔

پہلی بار مرکزی تقریب گڑھی خدا بخش کے بجائےبی بی کی جائے شہادت لیاقت باغ میں منعقد کی جا رہی ہے۔ چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری برسی کی تقریب سے خطاب کریں گے۔

دن ایک بجےجلسےکاباقاعدہ آغاز کیا جائےگا،جس کے لیے2سٹیج بنائے گئے ہیں۔ ایک پر بلاول بھٹو مرکزی قیادت کے ہمراہ جبکہ دوسرے پر پیپلز پارٹی کے دیگر رہنما موجود ہوں گے۔

مرکزی سٹیج 100 فٹ لمبا اور 60 فٹ چوڑا ہے۔ سٹیج، جلسہ گاہ اور داخلی راستوں کے علاوہ مری روڈ کو خیر مقدمی بینروں سے سجا دیا گیا ہے۔

پی پی پی کی مقامی قیادت کے مطابق جلسہ گاہ میں 15 ہزار سے زائد کرسیاں لگائی جا رہی ہیں۔ برسی کی تقریب میں شرکت کے لئے ملک بھر سے جیالوں نے جڑواں شہروں میں ڈیرے ڈال دئیے ہیں۔ پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ کہتے ہیں جائے شہادت کا جلسہ پیپلز پارٹی کے نئے سفر کا آغاز ہوگا۔

سیکیورٹی کے بھی سخت ترین انتظامات کیے گئے ہیں،انتظامیہ کے مطابق جلسہ گاہ کے اندر اور باہر 3 ہزار سے زائد سیکیورٹی اہلکار تعینات ہوں گے جبکہ مری روڈ کمیٹی چوک سے لے کر مریڑ چوک تک ہر طرح کی ٹریفک کے لیے بند ہو گی۔ٹریفک پولیس نے متبادل پلان بھی جاری کر دیا ہے۔
 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں