195

پرویزمشرف نےخصوصی عدالت کا فیصلہ چیلنج کردیا

لاہور،(بےلاگ نیوز) پرویز مشرف کیخلاف خصوصی عدالت کا فیصلہ لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج۔پرویزمشرف نے 86 صفحات پر مشتمل درخواست دائرکردی۔

سابق صدرپرویز مشرف کیجانب سے ایڈووکیٹ اظہر صدیق نے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی۔ درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ خصوصی عدالت کی تشکیل سے متعلق معاملہ لاہور ہائیکورٹ میں زیر سماعت ہے۔

درخواست میں موقف اپنایاگیا ہےکہ خصوصی عدالت نے عجلت میں فیصلہ سنایا، ہمارا مذہب، آئین اور قانون لاش کی بے حرمتی کی اجازت نہیں دیتا، آئین کے تحت شفاف ٹرائل ہر شہری کا حق ہے، مجھے خصوصی عدالت نے شفاف ٹرائل سے محروم رکھا۔

سابق صدر پرویز مشرف نے عدالت سے استدعا کی کہ پیرا 66 کو کالعدم قرار دیا جائےاورخصوصی عدالت کی جانب سے سنائی گئی سزا پر فوری عمل درآمد روکنے کا حکم دیا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں