207

قازقستان مسافرطیارہ حادثہ،14 ہلاک کئی افراد زخمی

(ویب ڈیسک)قارقستان میں مسافر طیارہ گر کر تباہ ہوگیا،حادثےمیں 14 افرادہلاک اورکئی زخمی ہوگئے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق مسافر طیارہ گرنےکا حادثہ الماتے ایئرپورٹ پر پیش آیا، بیک ائیر کا طیارہ اُڑان کے فوراً بعد ہی گر کر تباہ ہو گیا،طیارے میں 95 مسافراورعملے کے 5 افراد سوار تھے جن میں سے 14 افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہو چکی ہے۔ حادثے میں زخمی ہونے والے 22 افراد کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

ریسکیو حکام کے مطابق حادثے کی جگہ پر امدادی کارروائیاں جاری ہیں جب کہ ایوی ایشن حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کی وجوہات جاننے کی کوشش کر رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں