184

شہیدمحترمہ بینظیربھٹوعوام کےدل ودماغ میں ہمیشہ زندہ وجاویدرہیں گی، بلاول بھٹو

اسلام آباد،(بےلاگ نیوز)چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی نےاپنے پیغام میں شہید محترمہ بینظیر بھٹو کو ان کے 12 ویں یوم شہادت پر شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کرتےہوئے کہا کہ شہید محترمہ بینظیر بھٹو وفاقِ پاکستان کی سب سے مضبوط زنجیر تھیں،شہید محترمہ کے قاتلوں نے درحقیقت اس زنجیر کو توڑنے کی سازش کی تھی۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ پاکستان کے عوام اپنی اس بہادر قائد کو ہمیشہ یاد رکھیں گے، جس نے اپنا سب کچھ اِس ملک کے لئے قربان کردیا،شہید محترمہ ان نظریات کے لیئے بڑی بھادری سے لڑیں، جن کی خاطر ان کے والد نے پھانسی کا پھندہ گلے لگایا تھا۔

چئیرمین پی پی پی نے کہا کہ بی بی شہیدنے شہید بھٹو کے جیالوں کو متحد کیا اور آمرکے خلاف انتھک جدوجہد کی قیادت کی،شہید محترمہ نے آمریت کو شکست سے ہمکنار کیا،انہوں نے وزیراعظم بننے کے فوراً بعد تمام سیاسی قیدیوں کو رہا کرنے کا حکم دیا۔

بلاول بھٹو نے زرداری نے اپنے پیغام میں اس بات کا عزم کیا کہ شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کا مشن مکمل ہونے تک عوام اور کارکنان کی حمایت سے جدوجہد جاری رکھوں گا،شہید محترمہ بینظیر بھٹو عوام کے دل و دماغ میں ہمیشہ زندہ و جاوید رہیں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں