144

سپریم کورٹ،آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع سے متعلق درخواست سماعت کیلئے منظور

اسلام آباد،(بےلاگ نیوز) سپریم کورٹ نےآرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع سے متعلق نظرثانی درخواست سماعت کے لئے منظور کرلی گئی،ذرائع رجسٹرار آفس کیمطابق درخواست کو رجسٹرڈ کر کے نمبر الاٹ کر دیا گیاہے، چیف جسٹس کی ہدایات پردرخواست کو سماعت کے لیے لگایا جائے گا۔

وزارت قانون کی جانب سے دائرکردہ درخواست میں موقف اپنایا گیا ہیکہ فیصلے میں ایگزیکٹو کے اختیارات کو کم کر دیا گیا ہے، آرمی چیف کی مدت کا تعین وزیراعظم کا اختیار ہے اور قانون میں آرمی چیف کی مدت کا تعین کرنا ضروری نہیں، آرمی چیف کی مدت کا تعین کرنا آئین کے منافی ہے۔

درخواست میں کہا گیا قانون میں آرمی چیف کی مدت نہ ہونے کا مقصد یہ ہے کہ وزیراعظم جب چاہیں آرمی چیف کو ہٹا سکیں، عدالت اپنے 28 نومبر کے مختصر اور 16 دسمبر کے تفصیلی فیصلے پر نظر ثانی کرے، سپریم کورٹ ماضی میں ایڈیشنل اور ایڈہاک ججز کو بھی توسیع دیتی رہی ہے، عدالت نے ججز توسیع کیس کے فیصلوں کو بھی مدنظر نہیں رکھا۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ فیصلے میں آئین کے کئی نکات سے صرف نظر کیا گیا جبکہ فیصلے میں کئی سقم موجود ہیں۔ آرٹیکل 243 کی ذیلی شقوں کو ایک ساتھ پڑھا جانا چاہیے،آرمی چیف کی مدت میں توسیع کا فیصلہ آیا تو پاکستان کے دشمن بہت خوش ہوئے۔ 28 نومبر کے فیصلے پر نظر ثانی کر کے کالعدم قرار دیا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں