177

کیا آپ ٹی بیگ کی چائے پیتے ہیں؟

(ویب ڈیسک)چائے کے شوقین افراد اگر ٹی بیگز استعمال کرتے ہیں تویہ بات جان لیں کے وہ اربوں کی تعداد میں پلاسٹک کے چھوٹے چھوٹے ذرات چائے کے ساتھ پی رہے ہیں۔

کینیڈا کی میک گل یونیورسٹی کی ایک تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ ٹی بیگ چائے کے ایک کپ میں 11 اعشاریہ 6 ارب تک مائیکرو پلاسٹک ذرات موجود ہو سکتے ہیں جن کا سائز 100 نینو میٹر سے 5 ملی میٹر کے درمیان ہوتا ہے۔

پروفیسر نیتھلی تفینجی کیمطابق نمک میں سب سے زیادہ مائیکروپلاسٹک کے ذرات پائے جاتے ہیں یعنی ایک گرام نمک میں 0.005 مائکرو گرامز پلاسٹک موجود ہوتا ہے مگر جدید تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ چائے کے کپ میں نمک سے ہزار گنا زیادہ پلاسٹک کے چھوٹے ذرات پائے جاتے ہیں یعنی ایک کپ میں 16 مائیکروگرام پلاسٹک ہوتے ہیں۔

عالمی ادارہ صحت کے مطابق جب سے مائیکروپلاسٹک پینے کے پانی میں تیزی سے بڑھتا دیکھا گیا ہے تب سے اب تک انسانی صحت کے لیے اس کے خطرے کا اندیشہ موصول نہیں ہوا ہے لیکن اس حوالے سے مزید تحقیق کی جارہی ہے جبکہ پروفیسر نیتھلی تفینجی کا کہنا ہے کہ احتیاطاً ٹی بیگز کی بجائے کھلی چائے کی پتی خرید کر استعمال کرنا زیادہ بہتر ہے۔

کیٹاگری میں : صحت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں