169

پاک بحریہ کا بحری جہاز،ہوائی جہاز اورآبدوز سے میزائلز فائرنگ کا کامیاب مظاہرہ

اسلام آباد(بےلاگ نیوز)پاک بحریہ نےشمالی بحیرہ عرب اور مکران کوسٹ پر مختلف میزائلز فائر کرنے کے کامیاب مظاہرے کئے،ترجمان پاک بحریہ کیمطابق پاک بحریہ کے جنگی بحری جہاز اور ہوائی جہاز نے سطح سمندر پر مار کرنے والے اینٹی شپ میزائلز فائر کئے۔

پاک بحریہ کی فاسٹ اٹیک کرافٹ نے سطح سمندر سے زمین پر مزائل فائر کیا جبکہ زیر سمندر روائیتی آبدوز سے بھی زمین پر میزائل فائر کیا گیا اورمکران کوسٹ سے ایئر ڈیفنس میزائلز بھی فائر کئے گئے، فائر کئے گئے مختلف میزائلز نے اپنے اہداف کو انتہائی کامیابی سے نشانہ بنایا۔

پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے مختلف میزائلز کی فائرنگز کا مشاہدہ کیا اورپاک بحریہ کی آپریشنل تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاک بحریہ کسی بھی قسم کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں