210

صحت انصاف کارڈ کا دائرہ کارملک بھرمیں پھیلانے کا فیصلہ

اسلام آباد،(بےلاگ نیوز) حکومت نے صحت انصاف کارڈ کا دائرہ کار ملک بھر تک پھیلانے کا فیصلہ کرلیا،وزیراعظم نے اب تک جاری ہونے والے کارڈزکے نتائج کی تفصیلات طلب کر لیں۔

وزیراعظم عمران خان نے ہدایت کی ہے کہ 2020 میں ملک بھر میں مستحق افراد تک صحت کارڈ پہنچایا جائے۔ صحت کارڈ رکھنے والا ہر شہری 7 لاکھ 20 ہزار روپے تک کا مفت علاج کروا سکتا ہے،صحت کارڈ کی مدد سے سرکاری اسپتال اور بڑے پرائیویٹ اسپتال میں بھی مفت علاج کی سہولت موجود ہوگی۔

حکومت نے عوام کو صحت کی سہولیات فراہم کرنے کیلئے رواں سال صحت انصاف کارڈ دینے کا فیصلہ کیا تھا۔ صحت کارڈ سے پسماندہ طبقے کا سات لاکھ 20 ہزار روپے تک مفت علاج ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں