234

ہواؤں کارخ بدلتا ہےلیکن لوٹ کراپوزیشن کیطرف آجاتا ہے،رہنمامسلم لیگ ن حمزہ شہباز

لاہور،(بےلاگ نیوز)پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر پنجاب حمزہ شہباز نےبینظیر بھٹو کی برسی پر انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ بینظیر بھٹو ایک بہادرخاتون تھیں، انہوں نے ایک مقصد کے لیے اپنی جان دی۔

حمزہ شہباز نے کہا کہ یہ نہ پوچھیں 2019 بزدار حکومت کے لیے کیسا رہا، یہ پوچھیں 2019 غریب عوام کے لیے کیسا رہا، 2019 عوام کے لیے مہنگائی، بیروزگاری اور مشکلات کا سال رہا، حکومت اپنی نااہلی کو چھپانے کی کوشش کرتی رہی۔

نیب کی اپوزیشن کے خلاف کارروائیوں سے متعلق سوال پر حمزہ شہباز نے کہا کہ احتساب نہیں انتقام کا سلسلہ چل رہا ہے، ہواؤں کا رخ بدلتا ہے لیکن لوٹ کر اپوزیشن کی طرف ہی آ جاتا ہے،پشاور کا بی آر ٹی منصوبہ سب کے سامنے ہے۔

یاد رہے کہ چند روز قبل چیئرمین نیب نے ایک تقریب سے خطاب میں کہا تھا کہ ہواؤں کا رخ بدل رہا ہے، مالم جبہ اور بی آر ٹی منصوبے پر ریفرنسز تیار ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں