142

بینظیربھٹوکی لاش کےپوسٹ مارٹم سےانکارکیوں کیاگیا؟فیاض الحسن چوہان

لاہور،(بےلاگ نیوز) وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ بے نظیر بھٹو کی لاش کے پوسٹ مارٹم سے انکار کیوں کیا گیا؟  بلاول بھٹو زرداری آج اپنے والد سے ان سوالوں کا جواب مانگیں۔

اپنےبیان میں ان کا کہنا تھا کہ راولپنڈی میں بے نظیر بھٹو  پر حملے کے بعد رحمان ملک زرداری ہاؤس کیوں بھاگ گئے تھے، جبکہ وہ ان کے چیف سیکیورٹی آفیسر تھے۔

صوبائی وزیرفیاض الحسن چوہان نے کہا کہ آپ راولپنڈی میں کرائے کے جتنے لوگ اکٹھے کرلیں کوئی فائدہ نہیں ہونا۔ آپ کھربوں روپے غریب عوام پر لگا دیتے تو بہت اچھا ہوتا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں