207

پارلیمنٹ،روزگار،کاروباراورروٹی بندکرنےوالامیڈیاکومافیاکہہ رہاہے،مریم اورنگزیب

اسلام آباد،(بےلاگ نیوز)ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب کاکہناہےکہ ملک کو آئی ایم ایف کےحوالےکرنے والا میڈیا کومافیا کہہ رہا ہے۔

مریم اورنگزیب نے وزیراعظم کےمیڈیا کومافیا کہنے کے بیان پرشدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم کا میڈیا کو مافیا کہنا شرمناک اور افسوسناک ہے، چلتےٹاک شوزبنداورایڈیٹوریلزغائب کرانےوالامیڈیا کومافیا کہہ رہا ہے، پارلیمنٹ، روزگار، کاروبار اور روٹی بند کرنے والا میڈیا کو مافیا کہہ رہا ہے۔

ترجمان مسلم لیگ ن نے کہا کہ  فارن فنڈنگ سے منی لانڈرنگ کرنے والا مافیا دوسروں کو مافیا کہ رہا ہے،اپوزیشن کو جیلوں میں سزائے موت کی چکیوں میں بند کرنے والا میڈیا کو مافیا کہ رہا ہے۔ 

مریم اورنگزیب نے عمران خان کے بیان کے ردِعمل میں کہا کہ معیشت تباہ کرنے والا اورچور، ڈاکوؤں کوساتھ بٹھاکرملک کوآئی ایم ایف کےحوالےکرنے والامیڈیا کومافیا کہہ رہاہے۔ 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں