206

نوازحکومت نے لفافہ کلچرشروع کیا،فردوس عاشق اعوان

اسلام آباد،(بےلاگ نیوز) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نےاپنے بیان میں کہاکہ اداروں کا قانون پر عمل درآمد کرانا  ڈاکوؤں، چوروں اور مافیا کو برا لگتا ہے۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ لیگی ترجمان سن لیں ان کی حکومت نے ملک میں لفافہ کلچر شروع کیا تھا،پاکستان مسلم لیگ نواز کے دور حکومت میں اخبارات کے دفاتر پر حملے اور نیوز پرنٹ بلیک میلنگ کی جاتی تھی۔

انہوں نے کہا کہ لوگوں کو آج  بھی سیف الرحمن کا کردار یاد ہے جب اخبارات اور سیاسی مخالفین پر جھوٹے مقدمات درج کرنا انکا مشغلہ تھا،وزیراعظم عمران خان کی مافیا کے خلاف جنگ جاری رہے گی۔

فردوس عاشق اعوان نے مزید کہا کہ چور لٹیروں اور ڈاکوؤں کے قبضے سے قوم کا مال نکلوانا عبادت ہے،اس نیک مقصد سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں