235

سپریم کورٹ،ملازمین کوجوڈیشل الاؤنس کی مدمیں پاکستان کاخزانہ نہ دے دیں،چیف جسٹس

اسلام آباد(بےلاگ نیوز)سپریم کورٹ میں کے پی ماتحت عدلیہ کے جوڈیشل الاؤنس سے متعلق ملازمین کی درخواست خارج چیف جسٹس نےملازمین کے وکیل کی سرزنش کرتےہوئے ریمارکس دئیے کہ ملازمین کو جوڈیشل الاونس کی مد میں پاکستان کا خزانہ نہ دے دیں۔ پاکستان کا خزانہ مل جائے تو کیا ملازمین کی تسلی ہو جائے گی ۔

چیف جسٹس نے ریمارکس دئیے کہ ستر فیصد جوڈیشل الاونس،یوٹیلیٹی الاونس مل چکا ہے،ملازمین کو مزید کیا چاہیے،ملازمین کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ دوسرے صوبے میں تھری ٹائم جوڈیشل الاونس دیا جا رہا ہے ۔

چیف جسٹس نے ریمارکس دئیے کہ ہر صوبے کی اپنی اکنامک پوزیشن ہے، پنجاب، سندھ، بلوچستان اپنی معاشی حیثیت سے جوڈیشل الاونس دے رہے ہیں ۔ عدالت نے معاملہ متعلقہ فورم پر اٹھانے کی ہدایت کرکے درخواست خارج کردی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں