182

سال 2019،نیب لاہورنے 29ارب93کروڑروپےریکورکئے

لاہور،(بےلاگ نیوز) نیب لاہورسالانہ کارکردگی رپورٹ جاری کردی،کارکردگی رپورٹ کیمطابق نیب لاہورنے 19 سال کا ریکارڈ توڑتے ہوئے ایک سال کے دوران 29 ارب 93 کروڑ کی ریکوری کی۔

رپورٹ کیمطابق اس سال نئی شروع ہونیوالی انویسٹی گیشنز کی تعداد 36 رہی۔ 2019ء میں مجموعی طور پر 55 ریفرنسزدائر کیے گئے۔ نیب لاہور نے کرپشن کیسز میں تحقیقات مکمل کرتے ہوئے 25 کرپشن کے ریفرنسز احتساب عدالتوں میں داخل کئے۔

سالانہ رپورٹ کیمطابق 2019ء میں کرپشن، بدعنوانی اور قومی خزانے کو نقصان پہنچانے میں ملوث 138 ملزمان گرفتار کئے جبکہ رواں سال کے دوران 100 نئی انکوائریوں کا آغاز کیا گیا۔

نیب لاہور کی جانب سے پلی بارگین کے 30 ریفرنس احتساب عدالتوں میں داخل کئے گئے۔ 2019ء کے دوران کم وبیش 3 ارب روپے کیش کی صورت میں متاثرین کو واپس لوٹائے۔اس کے علاوہ 27 ارب سے زائد مالیت کے مکانات اور پلاٹ بھی متاثرین کے حوالے کئے گئے۔

ڈی جی نیب لاہور کا کہنا تھا کہ نیب  احتساب سب کیلئے  کی پالیسی پر سختی سے گامزن ہے۔ بے لاگ احتساب کیلئے چیئرمین نیب کی اختیار کردہ پالیسی کے واضع اور مثبت نتائج برآمد ہو رہے ہیں۔ ملک سے بدعنوانی کا خاتمہ اور کرپشن فری ماحول کا قیام نیب کی اولین ترجیح ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں