183

سپریم کورٹ، نیب ترمیمی آرڈیننس کیخلاف درخواست دائر

اسلام آباد،(بےلاگ نیوز) نیب ترمیمی آرڈیننس 2019 کیخلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر۔

درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ نیب ترمیمی آرڈیننس آئین کے آرٹیکل 25 کے خلاف ہے، ترمیمی آرڈیننس وزرا اور سرکاری افسران کی کرپشن کو تحفظ دینے کی کوشش ہے۔ درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی کہ نیب ترمیمی آرڈیننس 2019 کو فوری معطل کرنے کا حکم دیا جائے۔

گزشتہ روز صدر مملکت کی جانب سے دستخط کے بعد حکومت نے نیب قوانین میں ترامیم کا آرڈیننس جاری کیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں