189

مسئلہ کشمیر پر اوآئی سی کا اجلاس پاکستان میں بلانے کا فیصلہ

اسلام آباد،(بےلاگ نیوز) پاکستان کو بڑی کامیابی مل گئی، او آئی سی کو متحرک کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا، وزیراعظم عمران خان کی درخواست پر سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے او آئی سی کا اجلاس بلانے کی یقین دہانی کرا دی۔اجلاس آئندہ سال اپریل کے دوران اسلام آبا دمیں ہو گا۔

ذرائع کے مطابق سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے کشمیر پر او آئی سی کا اجلاس بلانے کی یقین دہانی کرا دی ہے، اجلاس میں سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، بحرین، ترکی، انڈونیشیا ودیگر ممالک کی شرکت متوقع ہے۔

ذرائع کے مطابق او آئی سی کا آئندہ اجلاس اسلام آباد میں ہو گا، یہ اجلاس آئندہ سال اپریل کے دوران اسلام آبا د میں ہو گا۔ او آئی سی اجلاس کا سرفہرست ایجنڈا مقبوضہ وادی کی صورتحال، بھارت میں شہریت کے متنازع بل کے بعد کی صورتحال ہو گی۔ 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں