113

تیرہ سالہ معصوم آرزوکےاغوامیں ملوث درندہ صفت استادگرفتار

اسلام آباد،(بےلاگ نیوز) پولیس نے آرزونامی 13 سالہ بچی کے اغوا میں ملوث 2 بھائیوں کو ایف آئی آر درج ہونے کے چند گھنٹوں بعد ہی گرفتار کرلیا۔

آرزو کو گزشتہ شب تھانہ کھنہ کے علاقے نزاکت مارکیٹ نئی آبادی سے اغوا کیا گیا تھا۔ بچی کے والد امتیاز احمد نامی شخص نے متعلقہ پولیس اسٹیشن میں اطلاع دی کہ اس کی 13سالہ بیٹی کو نامعلوم افراد نے اغوا کرلیا ہے۔

ایس پی دیہی علاقہ ملک نعیم اقبال نے فوری طور پر بچی کی تلاش کے لیے ڈی ایس پی سردار مصطفی کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ کھنہ محمد گلفراز اور دیگر پر مشتمل ٹیم تشکیل دی۔پولیس کی ٹیم نے فوری مقدمہ درج کرکے بچی کی تلاش میں مختلف مقامات پر چھاپے مارے۔

پولیس کی ان تھک محنت سے قاری ندیم اور اس کے بھائی اسد کو گرفتار کرکے بچی کو بازیاب کرا لیا گیا ہے۔ ملزم قاری ندیم بچی کو ٹیوشن پڑھانےآتا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں