95

نیب قوانین کا عام آدمی پر اطلاق ختم

اسلام آباد،(بےلاگ نیوز) نیب کے کئی بڑے اختیارات ختم، نیب عام آدمی پر کیس نہیں بنا سکے گا، ٹیکس کیسز بھی دائرہ اختیار سے باہر، اختیارات کے غلط استعمال اور محکمانہ نقائص پر نئی قدغن عائد ہو گئی۔

 نیب ترمیمی آرڈیننس کے ذریعے حکومت نے پہلی مرتبہ نیب قوانین کا عام آدمی پر براہ راست اطلاق ختم کر دیا۔ ٹیکس کیسز پر نیب کاروائی نہیں کر سکے گا۔ عوامی عہدہ رکھنے والوں پر محض محکمانہ نقص اور اختیارات کے غلط استعمال پر بھی کیس نہیں بن سکے گا۔

نیب کو ثابت کرنا ہو گا کہ مالی فوائد حاصل کیے گئے، اثاثوں میں اضافہ ہوا اور ملزم اس کی وضاحت نہ کر سکا۔ یہ بھی ثابت کرنا ہو گا کہ ان مالی فوائد اور اثاثوں کا تعلق مخصوص منصوبوں کیساتھ ہے۔

پہلے ملزم کے اثاثوں کا تعین مارکیٹ ویلیو کی بنیاد پر کیا جاتا تھا جو اب ختم کردیا گیا ہے۔ اب نیب کیس بنانے میں غیرمنقولہ اثاثوں کے تعین کے لیے ڈی سی ریٹ یا ایف بی آر ریٹ عائد کیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں