217

جناح سپرمارکیٹ،ریسٹورنٹ میں گیس لیکج دھماکہ،13افراد جھلس گئے

اسلام آباد،(بےلاگ نیوز) اسلام آباد کی جناح سپر مارکیٹ میں ایک ریسٹورنٹ میں گیس لیکج سے آگ لگ گئی۔ 13 افراد جھلس گئے جن کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

اسلام آباد کے سیکٹر ایف سیون کی جناح سپر مارکیٹ کے ایک ریسٹورنٹ میں گیس لیکج دھماکے کے بعد آگ لگ گئی جس کے باعث ریسٹورنٹ میں موجود 13 افراد جھلس گئے جن کو پمز ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

دھماکے سے ریسٹورنٹ کو شدید نقصان پہنچا، فائربریگیڈ اور دیگر امدادی اداروں نے آگ پر قابو پا لیا۔ حادثے کے نتیجے میں زخمی ہونے والے 13 افراد کی حالت اب خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔
 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں