189

نیب آرڈیننس میں ترمیم بی آرٹی،مالم جبہ اسکینڈل سے بچنےکیلئےکی ہے،اسفندیارولی

پشاور،(بےلاگ نیوز)عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفند یار ولی نےنیب ترمیمی آرڈیننس کو مسترد کرتے ہوئے اپنے بیان میں کہا کہ سلیکٹڈ وزیر اعظم نے ایوان صدر کو آرڈیننس فیکٹری بنا دیا ہے۔

اسفند یار ولی نے کہا کہ سلیکٹڈ وزیر اعظم نے نیب آرڈیننس میں ترمیم پشاور بی آر ٹی، مالم جبہ اسکینڈل اور ہیلی کاپٹر کیس سے بچنے کے لیے کی ہے۔آئین سے متصادم قانون سازی نہیں ہو سکتی لیکن سلیکٹڈ وزیراعظم اداروں، جمہوریت اور آئین کو نقصان پہنچانے کی کوشش کر رہے۔

 اسفند یار ولی کا کہنا تھا کہ سلیکٹڈ وزیراعظم نے دراصل نیب آرڈینس میں اپنے لوگوں کو بچانے کی ترمیم کی ہے اور یہ کر کے انہوں نے  پارلیمنٹ کو بے توقیر اور غیر فعال کر دیا ہے۔

سربراہ اےاین پی نے کہا کہ اگر حکومت نیب قانون میں ترمیم چاہتی ہے تو اسے پارلیمنٹ کے ذریعے کرے ورنہ عوامی نیشنل پارٹی نیب ترمیمی آرڈینس کو مسترد کرتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں