130

نیب آرڈیننس سےپارلیمانی بحران پیدا ہوگا،قمرزمان کائرہ

اسلام آباد(بےلاگ نیوز)پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما قمرزمان کائرہ نےمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےکہا کہ آصف زرداری نے کہا تھا نیب اور معیشت ساتھ ساتھ نہیں چل سکتے، اس بیان پر ان کیخلاف تنقید کی گئی تھی۔اب وزیراعظم نے اپنے ساتھیوں کو بچانے کیلئے نیب آرڈیننس میں ترامیم کیں۔

ان کا کہنا تھا کہ نیب صرف اپوزیشن جماعتوں کا احتساب کر رہی ہے۔ نیب آرڈیننس کو عمران خان کس بات سے تعبیر کریں گے؟ وزیراعظم وضاحت کریں کون مزاحمت کر رہا ہے؟عمران خان جلد آخری یوٹرن لینے والے ہیں، لگتا ہےان کا فائنل یوٹرن قریب ہے۔

قمر زمان کائرہ نے کہا کہ ملک میں پارلیمانی بحران پیدا کیا گیا ہے۔ نیب آرڈیننس میں اصلاحات کی بات کی تو کہا گیا این آر او مانگ رہے ہیں۔ اب مالم جبہ اور بی آر ٹی میں اپنے لوگوں کو بچانے کیلئے نیب آرڈیننس لایا گیا۔ نیب کے ذریعے صرف اپوزیشن جماعتوں کا احتساب ہو رہا ہے۔


ان کا مزید کہنا تھا کہ حکومت کی گھبراہٹ اور عمران خان کے جھوٹ بے نقاب ہو رہے ہیں۔ ہم ہر معاملہ عدالت میں نہیں لے جانا چاہتے۔ نیب آرڈیننس پر پارلیمنٹ میں بات کریں گے جبکہ نیب آرڈیننس عدالت میں چیلنج کرنے کا فیصلہ پارٹی کرے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں