128

نیب آرڈیننس سے متعلق مشاورت،میڈیا سٹریٹجی کااجلاس طلب

اسلام آباد،(بےلاگ نیوز) وزیراعظم عمران خان نے نیب آرڈیننس سے متعلق مشاورت کیلئے میڈیا سٹریٹجی کااجلاس آج بلا لیا،اجلاس میں حکومتی بیانیہ پر غور ہوگا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس میں قانونی ٹیم اور حکومتی رہنما شریک ہوں گے، نیب آرڈیننس سے متعلق معاملے پر مشاورت ہوگی، موجودہ صورتحال پر حکومتی بیانیے پر غورکیاجائےگا۔

وزیراعظم عمران خان سیاسی اور عدالتی معاملات پر میڈیا گائیڈ لائنز بھی دیں گے،عمران خان مختلف امور پر حکومتی حکمت عملی سے آگاہ کریں گے۔
 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں