162

ٹرینوں اورریلوےسٹیشنزمیں تمباکونوشی پرپابندی عائد

لاہور،(بےلاگ نیوز) آئی جی پولیس ریلوے آفس نے تمباکو نوشی پر پابندی سے متعلق مراسلہ جاری کر دیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ریلوے سٹیشنز اور دفاتر میں تمام اقسام کی تمباکو نوشی پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

مراسلے کے مطابق ریلوے سٹیشنز کی حدود میں تمام اقسام کی تمباکو نوشی پر پابندی ہوگی۔ ریلوے سٹیشنز پر دکاندار، ویٹرز، ہاکر اور قلی تمباکو نوشی نہیں کر سکیں گے۔

وزارت ریلوے کے افسران قانون شکنوں کے خلاف کارروائی کے مجاز مقرر کیے گئے ہیں۔ٹرین ڈرائیور، کنڈیکٹر، گارڈ اور ویٹنگ روم مینجر مجاز افسران ہوں گے۔ ریلوے پولیس کا اے ایس آئی اور بالا رینک افسر کارروائی کا مجاز ہوگا جبکہ پولیس متعلقہ ریلوے سٹیشن پر قانون پر عمل درآمد کے لیے ذمہ دار ہوگی۔

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ ملک کے تمام ریلوے سٹیشنز اور دفاتر پر اس فیصلے کا اطلاق ہوگا۔ پابندی امتناع تمباکو نوشی آرڈیننس 2002ء کے تحت عائد کی گئی ہے۔ تمباکو نوشی پر پابندی کا فیصلہ وزارت قومی صحت کی سفارش پر کیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں