182

10سالہ طالبعلم کوزیادتی کا نشانہ بنانے والاقاری شمس الرحمان گرفتار

مانسہرہ،(بےلاگ نیوز)10سالہ بچے کو زیادتی کا نشانہ بنانے والےملزم قاری شمس الدین کوپولیس نے گرفتارکرلیا،ملزم 23 دسمبر سے روپوش تھا۔

سابق اراکین اسمبلی مفتی کفایت اللہ اور محمد اقبال نے مدرسہ طالبعلم کو زیادتی کا نشانہ بنانے والےمبینہ ملزم قاری شمس الدین کوپولیس کے حوالے کیا۔

مدرسے کے طالبعلم سے مبینہ طور پر 100 سے زائد مرتبہ زیادتی کی گئی جس کی تیمار داری کے لیے ڈی آئی جی ہزارہ مظہر الحق کاکا خیل بھی گزشتہ دنوں اسپتال پہنچے تھے۔ انہوں ںے اسپتال میں اعلان کیا تھا کہ بچے کے علاج پر آنے والے تمام اخراجات وہ خود ادا کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں