128

نیب قانون میں ترمیم کےمسودےکوپارلیمنٹ میں پیش کریں گے،شاہ محمودقریشی

اسلام آباد،(بےلاگ نیوز) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نےکہاکہ نیب قوانین میں اصلاحات لانے کا مطالبہ بہت پرانا تھا، ایک عوامی تاثر یہ تھا کہ نیب قوانین میں اصلاح کی ضرورت ہے، حکومت نے ایک آرڈیننس کے ذریعے تجاویز سامنے رکھی ہیں، قومی خزانہ لوٹنے والوں کو قانونی نقائص کی وجہ سے فائدہ پہنچا، کئی مقدمات میں نیب کی جانب سے جمع کرائی گئی شہادتیں نامکمل تھیں۔

شاہ محمود قریشی نے کہاکہ نیب قانون میں ترمیم کے مسودے کو پارلیمنٹ میں پیش کریں گے، اپوزیشن کے پاس قابل عمل اور مثبت تجاویز ہوئیں تو کھلے دل سے قبول کریں گے۔

شاہ محمود قریشی نے مزید کہا بعض مقدمات میں استغاثہ کے دلائل کمزور تھے، نیب کو انتقامی کارروائی کے لئے استعمال کیے جانے کا تاثر درست نہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں