139

جج ارشد ملک ویڈیوسکینڈل،پرویزرشیدایف آئی اے کےسامنے پیش

لاہور،(بےلاگ نیوز)مسلم لیگ ن کے رہنما پرویز رشید نے جج ویڈیو سکینڈل کیس میں لاہور میں ایف آئی اے کے دفتر میں پیش ہو کر اپنا بیان ریکارڈ کرا دیا۔ اس موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے۔

پرویز رشید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت سیاسی مخالفین کو جیلوں میں بند رکھنے میں ناکام ہوگئی، ایف آئی اے کو استعمال کیا جا رہا ہے، مجھ سے پہلے دوسرے ساتھیوں کوطلب کیا گیا، ایف آئی اے کا جو کام نہیں وہ لینے کی کوشش کی جا رہی ہے، آپ نے پاکستان سے کھلواڑ شروع کر دیا ہے۔

 لیگی رہنما کا کہنا تھا وہ شخص جو کہتا تھا این آر او نہیں دوں گا اب اپنے دوستوں کواین آر او دے رہا ہے، پیشی پر ایسے سوال پوچھے گئے جن کا سر تھا نہ پیر، پوچھا گیا پریس کانفرنس میں کون لوگ تھے ؟ یہ پوچھنے بلایا ؟ پریس کانفرنس میں کون کون تھا سب کو پتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں