169

دس سالہ طالبعلم زیادتی کیس،ملزم کا جسمانی ریمانڈ منظور

مانسہرہ،(بےلاگ نیوز)مجسٹریٹ عدالت نےدس سالہ طالبعلم زیادتی کیس میں گرفتار ملزم شمس الدین کو پانچ روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔

پولیس نے سخت سیکیورٹی میں ملزم کو مقامی مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا اور 14 دن کیلئے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی تاہم عدالت نے پانچ دن کا ریمانڈ منظور کیا۔

انچارج پراسیکیوٹر محسن مصطفیٰ کا کہنا تھا کہ ملزم کا ڈی این اے کرایا جائے گا اور شریک ملزمان سے متعلق تفتیش کی جائےگی۔ انہوں نے بتایا کہ ملزم کو تین دن تک پناہ دینے والوں کو بھی شامل تفتیش کیا جا سکتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں