177

فیس بک کی بھارت نوازپالیسی،مقبوضہ کشمیرمیں جاری مظالم دکھانےپرپی بی سی نیوزبلیٹن کی نشریات معطل

اسلام آباد(ویب ڈیسک)مقبوضہ کشمیر میں جاری مظالم، کرفیو اورلاک ڈان کیخلاف آواز اٹھانے پرفیس بک نے پاکستان براڈکاسٹنگ کارپوریشن نیوز بلیٹن کی براہ راست نشریات روک دی.

ساوتھ ایشین وائرکے مطابق ریڈیو پاکستان کی ویب سائٹ پر ایک اسکرین شاٹ شیئر کیا گیا جس میں فیس بک کے ایک انتباہی پیغام کو دکھایا گیا ہے۔ریڈیو پاکستان کے ایک ترجمان نےبتایا کہ اس نے اپنے سامعین اور سوشل میڈیا کے ناظرین کے لئے براہ راست سٹریمنگ کے لئے یوٹیوب پر متبادل انتظامات کیے ہیں۔

ریڈیو پاکستان مقبوضہ کشمیر کے عوام کی آواز کو اجاگر کررہا ہے ، اور بھارتی ظلم و بربریت کوسوشل میڈیا سمیت ہر پلیٹ فارم پر انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں کو بے نقاب کرتا رہا ہے۔ساوتھ ایشین وائرکے مطابق یہ پہلا موقع ہے جب پاکستان میں کسی سرکاری صفحے کی سوشل میڈیا سرگرمی کو مسدود کردیا گیا ہے۔

مبینہ طور پر بھارت کے دباو میں فیس بک اور ٹویٹر نے سیکڑوں افراد کے اکاونٹس معطل کرکے پاکستان سے متعدد کشمیر کی حمایت میں پوسٹس کو ہٹا دیا تھا۔پاکستان ٹیلی مواصلات اتھارٹی نے دونوں کمپنیوں سے رابطہ کیا تھا اور ان کے اقدامات کے خلاف شکایات درج کی تھیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں