103

جتنی وزارتیں وفاق میں ایم کیوایم کےپاس ہیں،سندھ میں دینےکوتیارہیں،بلاول بھٹو

کراچی،(بےلاگ نیوز)چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے ایم کیو ایم پاکستان کو سندھ میں وزارتیں دینے کی پیشکش کر دی۔

بلاول بھٹو زرداری نے کراچی میں چار میگا منصوبوں کا افتتاح کیا، تقریب میں میئر کراچی وسیم اختر بھی موجود تھے۔بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ اس وقت وفاقی حکومت کی عوام دشمن پالیسی چل رہی ہے، ہمیں وفاق سے اپنا حصہ چھیننا پڑےگا۔

چیئرمین پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کراچی کی خاطر جتنی وزارتیں وفاق میں ایم کیو ایم کے پاس ہیں، سندھ میں دینے کو تیار ہیں، شرط یہ ہے کہ عمران خان کو گھر بھیجیں۔سندھ کے حقوق کے لیے ایم کیو ایم ہمارا ساتھ دے، پی ٹی آئی کے اتحادی ان سے اتحاد توڑ دیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں