107

سپریم کورٹ،نیب ترمیمی آرڈیننس کیخلاف درخواست دائر

اسلام آباد،(بےلاگ نیوز)سپریم کورٹ میں نیب ترمیمی آرڈیننس 2019 کیخلاف ایک اور درخواست آگئی،موقف اختیارکیا گیاہے کہ آرڈیننس بنیادی حقوق کی متعدد شقوں کے منافی ہے،معاشرے میں تقسیم پیدا کرنے کی کوشش کی گئی۔

درخواست فرخ نواز بھٹی کی جانب سے دائر کی گئی،درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ حکومت کا نیب آرڈیننس قانون کی حکمرانی کے منافی ہے،سپریم کورٹ نیب ترامیم آرڈیننس 2019 کو کالعدم قرار دے۔

درخواست میں وفاقی حکومت،وزیراعظم،ایف بی آر،نیب اورایس ای سی پی کو فریق بنایا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں